Translate Into

”سیرت سیمینار ﷺ اور نعتیہ مشاعرہ“

”سیرت سیمینار ﷺ اور نعتیہ مشاعرہ“
حکومتِ پاکستان کے ویژن کے مطابق اس مرتبہ پورے ملک میں جس قدر عقیدت و محبت
سے شانِ رحمۃ اللعالمین ﷺمنایا گیا ہے۔وہ ایک مثالیہ کی حیثیت رکھتا ہے اور
اُسی جذبہئ محبت سے آقائے نامدار ﷺکے حوالے سے اور اس بابرکت مہینے اور عشرہ
شان رحمت اللعالمین کی مناسبت سے نیشنل بک فا و نڈیشن،وزارت وفاقی تعلیم و
پیشہ ورانہ تربیت، حکومت پاکستان کے زیراہتمام مورخہ 21اکتوبر 2021ء بروز
جمعرات شام 5بجے باوقار اور بابرکت ”سیرت سیمنار اور نعتیہ مشاعرہ“کا انعقاد
کیا گیا۔
جس میں ملک کے نامور شعرائے محترم اور اہلِ قلم نے رحمتہ اللعالمین ﷺ کے حضور
اپنی عقیدتوں اور محبتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس باوقار تقریب کی صدارت نامور
شاعر، محقق اور دانشور پروفیسر جناب جلیل عالی نے کی۔اس تقریب کی مہمان خصوصی
محترمہ فرح حامد خان، سیکرٹری، وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت تھیں۔
جبکہ نامور شاعر اور ادیب جناب محبوب ظفر نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے